محکمہ موسمیات کی رواں ماہ بارشوں اور برفباری کے مزید 5 سلسلوں کی پیش گوئی، 3 بالائی علاقوں اور 2 بلوچستان میں متوقع
جمعرات 5 نومبر 2015 11:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ بارشوں اور برف باری کے مزید 5 سلسلوں کی پیش گوئی کی جس میں سے 3 ملک کے بالائی علاقوں اور 2 بلوچستان میں متوقع ہیں،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،بارش اوربرفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ،زلزلہ متاثرین کھلے آسمان میں مزید مشکلات سے دو چار ہوگئے ، مری، مالم جبہ میں 2 انچ اور کالام میں 1 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا ایک سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے دباوٴ کا موجودہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، شمالی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں اور برف باری کا سبب بن سکتا ہے۔ملک میں جاری موسمی رجحانات کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر معمول کے مقابلے میں بہتر ہوگا جس کی وجہ مغرب کی جانب سے ہوا کے دباوٴ کا جنوبی علاقوں کی جانب منتقل ہونا ہے۔
موجودہ بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا اور اس کی وجہ سے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔اس کے بعد رواں ماہ خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں اور برف باری کے 3 سلسلے متوقع ہیںجبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں 2 سلسلے متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش/برفباری سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (سیدپور 53، گولڑہ 20، بوکرہ 14، زیرو پوائنٹ 10) ملی میٹر جبکہ مری 50، گڑھی دوپٹہ 41، بالاکوٹ 36، دیر 31، مالم جبہ 30، مظفر آباد 26، راولاکوٹ 22، کالام 21، کاکول، سیدوشریف 20، لوئردیر 15، گجرات 14، چترال 11، رسالپور، پاراچنار 09، استور 08، دروش، منڈی بہاوٴالدین 07، سیالکوٹ، چراٹ، کوٹلی 06، جہلم، گوپس، میرکھانی 05، منگلا 04، کوہاٹ، پشاور 03، پٹن 02، سکردو، راولپنڈی، گلگت 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ مری، مالم جبہ میں 02 انچ اور کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار، مالم جبہ، قلات، کالام میں 00 جبکہژوب، استور 01 اور دالبندین 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید موسم کی خبریں
-
کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.