حکومت عوام کے مسائل کو تیزی سے حل کر رہی ہے ، میاں عبدالوحید

جمعرات 5 نومبر 2015 15:58

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) وزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کو تیزی سے حل کر رہی ہے وادی نیلم کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے دواریاں نگدر لوات کے مقات پر ہائیڈرل پاور ہاؤس کا کام جلد شروع ہو جائے گا وادی نیلم کو جاگراں پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی کے لئے ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب مکمل کی جا چکی ہے ہائیڈرلپاور کو ایک ہفتہ کے اندر بجلی کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں بالائی نیلم میں ڈپوؤں پر آٹا سٹاک کر لیا گیا ہے محکمہ صحت نے برفانی علاقوں میں چھ ماہ کے لئے ادویات بھی فراہم کر دی ہیں محکمہ شاہرات شاہرائے نیلم کو تاؤبٹ تک پورا سال سڑک کو رواں رکھنے کا پابند ہے شونٹھر اور سرگن کی سڑکیں بحال کر دی گئی ہیں سرگن پاور ہاؤس کا جلد افتتاح اور بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی زلزلہ سے مٹاثرہ علاقوں کا سروے شروع کر دیا گیا ہے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گا ضلعی انتظامیہ سرکاری محکمہ جات کو عوام کے مسائل حل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام آدمی غریب مزدور وکسان کی جماعت ہے حکومت میں ہونے کے باوجود آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے عوام کی طرف سے پیپلز پارٹی پر اعتماد بڑھ رہا ہے ہماری حکومت نے کم وسائل میں عوام کی مثالی خدمت کی ہے ودای نیلم پیپلز پارٹی کامنی لاڑکانہ ہے نیلم کو تسخیر کرنے کے خواہش مندوں کو شکست فاش سے دوچار کریں گے ہم سب کی عزت کرتے ہیں لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے بھی دینا جانتے ہیں پیپلز پارٹی کی سیاسی مفاہمت کی بدولت مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا ہے پیپلز پارٹی جب چاہے وفاق میں مسلم لیگ ن کی چھٹی کر سکتی ہے لیکن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط مستحکم کرنا چاہتے ہیں میاں نواز شریف آمریت کی باقیات کو پانی دینے کے بجائے جمہوری اداروں کو مضبوط بنائیں آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات وقت پر ہوں گے مقررہ مدت کے آگے پیچھے ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سیاسی بصیرت سے خالی ہے پیپلز پارٹی دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کریگی۔