حق پرستی کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے، وہ دن جلد آئیگاجب پورے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا، محمد طاہر کھوکھر

بلدیاتی انتخابات میں سکھر کی چار یوسیز سے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد

جمعرات 5 نومبر 2015 15:58

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈرمحمد طاہر کھوکھرنے کہاہے کہ حق پرستی کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے اور انشاء اللہ وہ دن جلد آئے گاپورے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگااورملک بھر میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ایک عہد ساز اور کرشمہ ساز شخصیت ہیں جو ملک میں فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کا خاتمہ کرکے ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی کیلئے عملی طور پر جدوجہد کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے نوٹوں کے بیگ اور نوٹ دینے والوں دونوں کو ٹھکرا دیا اور ملک کی سیاسی تاریخ میں نہ بکنے ، جھکنے اور دبنے کی وہ مثال قائم کی جس سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور رہنما محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کا سورج ضرور طلو ع ہوگا اور حق پرست شہداء، اسیروں ، لاپتہ ساتھیوں اور ان کے لواحقین اور اہل خانہ کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔

قانہوں نے کہا آزاد کشمیر سے بھی عوام کو اس فرسودہ نظام سے چھٹکارہ دلانے کے لیئے ایم کیوایم جدوجہد کر رہی ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے کراچی ، اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 150سے زائد امدادی کیمپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ امدادی کیمپوں کے چھٹے روز عوام کی جانب زلزلہ متاثرین کیلئے دالیں ، چاول ، آٹا ، خشک دودھ ، منرل واٹر ، مصالحہ جات ، کمبل ، لحاف ، تکئے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء جمع کرائی گئیں جنہیں امدادی کیمپوں سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر روانہ کیا گیا ۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر میں قائم مرکزی امدادی کیمپ پر کارکنان اور رضاکاروں کی بڑی تعداد امدادی سامان کی پیکنگ ، انہیں ٹرکوں میں لوڈ کرنے اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کرنے کے کام میں مصروف ہے ۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی ہدایت پر ماضی میں بھی زلزلہ متاثرین کی بھر پور امداد کی گئی تھی اور اب آنے والے زلزلہ کے متاثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن ، اس کے رضاکاروں نے جو خدمات انجام دیں ہیں انہیں اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہِ الٰہی میں قبول فرمائے ۔ اس موقع پر انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درزای عمر ،صحت و تندرستی کے لیئے عوام سے دعا کی اپیل کی ۔