پیپلز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ مضبوط و منظم ہے نظریاتی کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں ‘عبدالقیوم قمر

جمعہ 6 نومبر 2015 13:06

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء)پیپلز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ مضبوط و منظم ہے نظریاتی کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں پیپلز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی رہی ہیں لیکن پارٹی کے نظریاتی کارکنان نے پارٹی کے وقار کو ہمیشہ بلند رکھا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیوم قمر نے گزشتہ روز حلقہ کے مختلف مقامات ڈاکخانہ بازار ، پھلنی ، کھڈ اور کٹہڑہ کے دورہ کے دوران پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے جس نے بھی بے وفائی کی وہ حرف غلط کی طرح مٹ گیا ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے آئے روز جماعتیں بدل کر عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا نظریات اور پارٹی بدلنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے پارٹی سے بے وفائی کر نے والا حلقہ کھوئی رٹہ سے کبھی لوکل کونسلر نہیں بن سکتا پیپلز پارٹی حلقہ کے اندر اور ضلع بھر میں مضبوط قوت ہے پارٹی کی حکومت نے تعمیر و ترقی کی ہے میڈیکل کالجز اور یونیوسٹیاں قائم کی ہیں نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا ہے محمد مطلوب انقلابی عوام کے حقیقی نمائندہ ہیں پارٹی کارکنان مطلوب انقلابی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں نظریات بدل کر سیاست کر نے والوں کا دور ختم ہو گیا ہے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیوم قمر نے مزید کہا کہ شمیم ، کریم شہید کے مشن کی تکمیل تک پارٹی کارکنان جدوجہد جاری رکھیں گے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ محمد مطلوب انقلابی آئندہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔