پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے ہمارا مرنا جینا جماعت کے لیے ہے ‘حافظ غلام رسول

جمعہ 6 نومبر 2015 13:13

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء)پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے ہمارا مرنا جینا جماعت کے لیے ہے جماعت کے ساتھ جس نے بھی بے وفائی کی وہ عوامی میدان کے اندر رسوا ہو ا ان خیالات کا اظہار حافظ غلام رسول ، غلام نبی، الیاس کھٹانہ ، طارق محمود، غلام حسین ، حاجی عبدالرلکریم ، چےئرمین محمد یونس ، ممبر شیر محمد ، نائیک ظفر اقبال ، نائیک شاد محمد ، حاجی محمد ریاض ، ماسٹر محمد طالب ، خلیفہ محمد یعقوب ، چوہدری محمد قاسم صدیقی ، چوہدری عطاء مصطفی آف کھوڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رہنماؤں نے کہا کہ کھوڑ میں پیپلز پارٹی متحد و منظم ہے آمدہ الیکشن میں محمد مطلوب انقلابی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجیں گے ۔