عمر عبداللہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاری پر مگر مچھ کے آنسو بہانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں،انجینئر رشید

جمعہ 6 نومبر 2015 17:25

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء) عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے کہا ہے کہ بھارت نوازجماعت نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ مقبوضہ علاقے میں سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور مظالم پر مگر مچھ کے آنسو بہانے کے بجائے اس بات کا جواب دیں کہ افضل گورو کی پھانسی کے وقت انکا ضمیر کہاں تھا۔

(جاری ہے)

سوپور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر عبدالرشید نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ، پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی اور دیگر بھارت نواز جماعتوں کو محض اپنے اقتدار سے غرض ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کو کسی بھی معاملے پر بات کرنے کا پورا حق حاصل ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ انہیں اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے کہ وہ اپنے دور اقتدار میں کیا کچھ کرتے رہے۔ انجینئر رشید نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کشمیریوں کی نمائندگی کے بجائے نئی دلی کے وفا داروں کا رول نبھا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :