سابقہ ادوار میں محکمہ ریلوے میں لوٹ مار کی گئی ‘ قیمتی اثاثے اب بوڑھے ہو گئے ‘ کرپشن پر کارروائی ہو رہی ہے ‘ ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد میں گزشتہ 2 سالو ں کے دوران 225 پسنجر کوچز فیکٹری سے تیار اور مرمت ہوئیں ‘ کراچی سے پشاور ایم ایل ون کا کام 220 میں مکمل ہو جائیگا ، پی سی ون کی منظوری کے بعد 180 کوچز کیرج فیکٹری سے تیار ہوں گی‘ 800 ہاپر ویگن کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر پیش رفت ہو رہی ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاسینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات میں مختلف سینیٹرز کے سوالوں کا جواب
اسلام آباد پولیس کی 448 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے پیش رفت ہو رہی ہے، بلیغ الرحمان
بدھ 11 نومبر 2015 19:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سینیٹ کو آگاہ کیا ہے کہ سابقہ ادوار میں ریلوے کے محکمہ میں لوٹ مار کی گئی ‘ قیمتی اثاثے اب بوڑھے ہو گئے ہیں ‘ کرپشن پر مقدمات درج کئے گئے گرفتاریاں بھی ہوئیں اب کارروائی ہو رہی ہے ‘ ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کی سالانہ پیداواری صلاحیت 120کوچز ہے ‘ گزشتہ 2 سالو ں کے دوران 225 پسنجر کوچز فیکٹری سے تیار ‘ بحال اور مرمت ہوئیں ‘ کراچی سے پشاور (ایم ایل ون) کا کام 220 میں مکمل ہو جائیگا۔
پی سی ون کی منظوری کے بعد 180 کوچز کیرج فیکٹری سے تیار ہوں گی‘ 800 ہاپر ویگن کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی 448 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے پیش رفت ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
2005ء سے اب تک بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی ۔ آغاز حقوق بلوچستان اور عارضی طو رپر کام کرنے والے 14 ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے۔
وہ بدھ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات میں سینیٹرز کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ ملک میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پوری ریلوے پٹری کی سیکیورٹی کیلئے ریلوے پولیس کام کر رہی ہے اور پٹریوں کی نگرانی کے دوران لاتعدد بم ملے ہیں۔ سابقہ ادوار میں ریلوے میں چوری اور کرپشن کی گئی۔ صوبہ بلوچستان پٹریوں کی حفاظت کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ لیویز‘ فرنٹیئر کور اور ضلعی پولیس کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ سبی خوست 136 کلو میٹر سیکشن پر کام ہو گا۔ چمن سے اسپین بولدک ریلوے ٹریک پر پاکستان نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے۔ افغانستان نے کام نہیں کیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.