کشمیری مسلمانوں ہندؤ انتہاپسندوں کے مذموم منصوبوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، ظفر اکبر بٹ

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے مسلمان ہندو انتہا پسندوں کو جموں خطے کے مسلمانوں کیخلاف مذموم عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اطلاعات کے مطابق ظفر اکبر بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندو فرقہ پرست طاقتیں جموں خطے کے مسلمانوں کیخلاف بڑے پیمانے پر سازشوں میں مصروف ہیں اور یہ لوگ کھلے عام اسلحہ سمیت خطے میں اشتعال انگریز ریلیاں نکالتے ہیں جس میں انہیں کٹھ پتلی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست ہندو تنظیمیں جموں میں 1947جیسی صورت حال پھر سے پیدا کرنا چاہتی ہیں لیکن مقبوضہ وادی کے مسلمان انہیں اپنے گھناؤنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ظفر اکبر بٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر وہاں مقیم طارکین وطن کشمیریوں کی طرف سے بھر پور احتجاج کر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ارکان پالیمنٹ کی طرف سے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمروں کو لکھے جانے والا حالیہ خط کشمیریوں کے لیے حوصلہ افرائی کا باعث ہے جس میں وزیر اعظم پر زور دیا گیا تھا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں تنازعہ کشمیر اٹھائیں۔

ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ عالمی برادری اس بات کا ادراک کرنے لگی ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔دریں اثنا سالویشن موومنٹ نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعدگاندر بل، پلوامہ، بڈگام، اسلام آباد اور سوپور میں احتجاج مظاہرے کئے۔ مظاہروں کی قیادت سالویشن موومنٹ کے رہنماؤں فاروق احمد، مشتاق کشمیری، امتیاز احمد، سکندر سلفی اور دیگر نے کی۔