شبیر احمد شاہ، بیرسٹرترمبو کا فاروق احمد ڈار سے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء)جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے لبریشن فرنٹ (آر ) کے چیئرمین فاروق احمد ڈار کے برادر نسبتی بشیر احمد نجار کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

شبیر احمد شاہ نے ایک بیان میں فاروق احمد ڈار اور مرحوم کے دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ادھر شبیر احمد شاہ کی ہدایت پر مولوی بشیر احمد کی قیادت میں ایک وفد غم زدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے سرینگر کے علاقے ملارٹہ گیا۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آر کے سرپرست اعلیٰ برسٹر عبدالمجید ترمبو نے بھی بشیر احمد نجار کی وفات پر فاروق احمد ڈار اورمرحوم کے دیگر لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔