ایس سی او کے زیر اہتمام انٹر نشپ مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات میں تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد

پیر 16 نومبر 2015 15:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء )سیکرٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد علی ندیم نے کہا ہے کہ ایس سی او کو مختلف شعبہ جات میں سروسز فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے ایس سی او کے ساتھ انٹر نشپ حاصل کرنے والوں کو دنیا بھر میں بہترین روز گار کے مواقع میسر آتے ہیں ہم سرکاری ادارہ کے طور پر ٹیلی مواصلات کے ساتھ دیگر شعبہ جات میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، ایس سی او کے زیر اہتمام انٹر نشپ مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات میں تقسیم اسناد کی تقریب سیکٹر ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جہاں کمانڈنگ آفیسر مظفرآباد لیفٹینٹ کرنل کاشف خان اور کمانڈنگ آفیسر میرپور لیفٹینٹ کرنل کاشف جمال سبزواری کے ساتھ ساتھ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ، سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ دنیا میں بہت کم ادارے ہیں جو ہر قسم کی ٹیلی مواصلاحات کی سہولیات مہیا کرتے ہیں اور ایس سی او ان میں سے ایک ادارہ ہے جو لینڈ لائن ، جی ایس ، ایم ، ڈبلیو ایل اور انٹر نیٹ فراہم کررہا ہے ہم ہر قسم کے موسم اور حالات میں عوام کا رابطہ دنیا بھر سے بحال رکھتے ہیں ایس سی او ہر سال انٹر نشپ پروگرام کا انعقاد کرتا ہے اور یہاں سے تربیت حاصل کرنے والوں کو ہر شعبہ میں بہترین خدمت کے مواقع میسر آتے ہیں انہوں نے طلبہ سے کہا کہ اپنا کام ایمانداری سے کریں اور دنیا میں جہاں جائیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں شعبہ کے ساتھ مخلص رہیں اور ملک کا نام روشن کریں ۔