مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ٹھیکیدار نے اندرون شہر سڑکیں اکھاڑ دیں

منگل 17 نومبر 2015 14:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء)مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ٹھیکیدار نے اندرون شہر سڑکیں اکھاڑ دیں ،ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ دیا ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،لائنیں بچھانے کیلئے نئی تعمیر کردہ سڑکیں اورگلیوں کو از سر نو اکھاڑ دیا گیا،جگہ جگہ سے اکھاڑی گئی سڑکوں کا ملبہ پڑے رہنے سے ٹریفک اکثر جام رہنے لگی ،گردو غبار سے سکول کے بچوں اور شہریوں میں متعدد بیماریاں پھیلنے لگی ،تفصیلات کے مطابق ایم سی ڈی پی کے ٹھیکیدار نے اندرون شہر متعدد مقامات سے نئی تعمیر شدہ سڑکیں اورگلیاں دوبارہ اکھاڑنا شروع کردی ہیں ،اور ملبہ سڑک پر ہی پڑا رہتا ہے ،آرمی پبلک سکول گوجرہ سمیت چہلہ بانڈی ودیگر مقامات سے اکھیڑی گئی سڑکوں اورگلیوں کو دوبارہ تعمیر نہ کیا جاسکا ،ملبہ سڑکوں پر پڑا رہنے کی وجہ اکثر ٹریفک جام رہنے لگتی ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اکھیڑی گئی سڑکوں کو فی الفور تعمیر کیا جائے ۔