میرے کچھ انکلز نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور میرے ساتھ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح غداری کی گئی ، بلاول بھٹو زرداری
میں شہید بینظیر بھٹو کافرزند ہوں اور ایسے لوگوں سے ڈرنے والا نہیں، بدین میں اﷲ والا چوک پر عوامی جلسے سے خطاب
منگل 17 نومبر 2015 22:07
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے کچھ انکلز نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور میرے ساتھ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح غداری کی گئی او ر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بدین کے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہ انہیں قتل کر دیا جائیگا اور آج بھی عوام کا رستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ادارے سو رہے ہیں جبکہ انہیں کوئی روکنے والا نہیں لیکن میں شہید بینظیر بھٹو کافرزند ہوں اور ایسے لوگوں سے ڈرنے والا نہیں۔
یہ بات انہوں نے ضلع بدین میں اﷲ والا چوک پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص بینظیر بھٹو کو بہن کہتا تھا آج وہ دشمن کے ساتھ ہے اور وہ ارباب رحیم کا ساتھی ن لیگ کی گود میں بیٹھا ہے اور اس نے پی پی پی کو بدین ضلع سے ختم کرنے کا سوچا ہے لیکن میں اسے بتانا چاہتا ہوں کہ پی پی پی غریبوں کے دل میں سمائی ہوئی ہے اور یہ محبت نسل در نسل منتقل ہوتی ہے جوکہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.