تحریک انصاف برسر اقتدار آ کر ترجیحی بنیادوں پر عوام کے مسائل حل کریگی، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو مبارکباد دیتا ہوں، خواجہ فاروق احمد

جمعرات 19 نومبر 2015 14:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف وارڈ نمبر 7رنجاٹہ کی تنظیم کے تحت ایک مشاورتی اجتماع زیر صدارت وراڈ PTIکے صدر محمد تصویر عباسی منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی راہنما خواجہ فاروق احمد تھے ،اس مشاورتی اجتماع سے تنظیم PTIکے سرپرست اعلی وارڈ نمبر 7ساجد رشید ،آصف عباسی ،سفیر عباسی ،عدنان احمد ،حافظ سفری ،سنی عباسی ،حاجی بشیر ،عدیل عباسی نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس سے علیحدگی اختیار کر کے تحریک انصاف میں شان عباسی ،آکاش ،وقار احمد ،حافظ سفیر ،عامر عزیز ،سنی عباسی ،شکیل عباسی ،اشفاق عباسی ،دانیال احمد ،الطاف اور دیگر ان کے ساتھیوں نے شمولیت اختیار کے مہمان خصوصی خواجہ فاورق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

اس مشاورتی اجلاس سے مقررین نے اپنی اپنی تقاریر میں وارد نمبر 7رنجاٹہ کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگار ی اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،اب تو ورکچارج ملازمت بھی ملنا ہمارے لے دشوار ہو گیا ہے ،چوہدری عبدالمجید وزیر اعظم آزادکشمیر نے ضمنی انتخابات 2011کے دوران وارڈ کے ہائی سکول کو انٹر کالج کا درجہ دینے ،ڈنسپنری کے قیام ،سلائی سنٹر کھولنے ،سکول کی نامکمل عمارت کو فوری مکمل کرنے ،ترکی موڑ تا میرا تنولیاں سڑک اور ملحقہ رابطہ سڑکوں کی فوری تعمیر کرنے کے ایک بار نہیں کئی بار اعلان کیے تھے ،لیکن ایک پر بھی عمل در آمد نہ ہوا،خواجہ فاروق احمد نے رنجاٹہ کے کارکنوں اور اجتماع میں شریک لوگوں کو یقین دلایا کہ تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر تر جیحی بنیادوں پر آپ کے مسائل بے روزگاری سمیت حل کریگی ،آج جن ساتھیوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ہم انہیں مبارکباد دیتے ہیں عمران خان چیئرمین تحریک انصاف کو آزادکشمیر کا دورہ کرایا جائے گا تا کہ یہاں بھی اس کرپٹ ٹولے اور انکے سہولت کاروں ،مک مکا کی سیاست کرنے والوں سے ہماری آپ کی جان چھوٹ سکے گی اجتماع کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا بعد میں سارے کارکن ایک جلوس کی صورت میں نعرے لگانے رنجاٹہ میں پھرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :