مظفرآباد کنونشن نے ثابت کر دیا ریاست کی سب سے پہلی ،قدیم جماعت آج بھی قوت سے میدان میں موجود ہے ، سردار عتیق احمد

جمعرات 19 نومبر 2015 14:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مظفرآباد کنونشن نے ثابت کر دیا ہے کہ ریاست کی سب سے پہلی اور قدیم جماعت آج بھی پوری قوت سے میدان میں موجود ہے کنونشن ایک چیلنج تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور کارکنوں کی محنت نے اس چیلنج کو پورا کرنے میں مدد دی۔

وہ مظفرآباد ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈر اور سینئر کارکنوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ تمام بزرگوں خواتین نوجوان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی طاقت کے مظاہرے میں مسلم کانفرنس کو سرخرو کیا۔اب اس جوش وجذبے کو انتخابات میں بھی نظر آنا چاہیے کارکن گھر گھر جا کر کنونشن میں شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کریں۔

(جاری ہے)

اور شکرانے کے نوافل ادا کریں۔

مسلم کانفرنس کی تاریخ یہ ہے کہ یہ پاکستان میں ہمیشہ ان قوتوں کی ساتھی اور اتحادی رہی ہے جو نظریہ پاکستان اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن رہی ہیں اس وقت افواج پاکستان ہی ملک کا سب سے مضبوط اور سلامتی کا ضامن ادارہ ہے ۔اس موقع پر مسلم کانفرنس کے سینئر نائب صدر شفیق جرال،مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر پیر سید غلام مرتضی گیلانی،دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،راجہ ثاقب مجید،مفتی منصور الرحمن،میر عتیق الرحمن،سید صداقت حسین شاہ،سید اظہر گیلانی،خواجہ محمد شفیق،سمعیہ ساجد،حاجی اشرف ایڈووکیٹ،سلیم اعوان،ارشادمغل،خواجہ نعمان عزیز،شیخ خورشید انور،شیخ مقصود احمد،سید یاسر نقوی،مشتاق قریشی،سجاد قریشی،ہارون آزاد،میر رضوان الرحمن ایڈووکیٹ،عاصم نقوی،ارشاد مغل،سجاد سلہریا،عاقب سفیر،راجہ احسان حیدر،فتیاب گجر،امتیاز عباسی جہانگیر عباسی بھی موجود تھے۔