کرنل نسیم کو اپنی پارٹی ٹکٹ نہیں دیتی تو وہ غصہ جماعت اسلامی پر نکالتے ہیں،آزاد طارق

جمعرات 19 نومبر 2015 14:46

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ کے امیر آزاد طارق نے کہا ہے کہ کرنل نسیم کو اپنی پارٹی ٹکٹ نہیں دیتی تو وہ غصہ جماعت اسلامی پر نکالتے ہیں،جماعت اسلامی نے حلقہ وسطی باغ میں طوفانی رابطہ عوام مہم شروع کر رکھی ہے جس میں سینکڑوں لوگ جماعت اسلامی کے ممبر بن رہے ہیں ،حلقہ وسطی باغ کے لوگوں نے عبدالرشید ترابی کے حق میں فیصلہ دیا ہوا ہے وہ کامیاب اینٹی مودی مارچ کے بعد وطن پہنچے ہیں جلد ہی باغ ان کا استقبال کریں گے اور حلقہ وسطی باغ کا طوفانی دورہ کریں گے جماعت اسلامی کی مہم سے کرنل نسیم خوفزدہ ہو چکے ہیں کرنل نسیم اور قمرالزمان کا برادریوں کو لڑانے کا ایجنڈا اب کامیاب نہیں ہو سکتا،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہاڑی گہل ،ملوٹ ،تھب ،جنوبی باغ میں پروگرامات کی تاریخ دی جا چکی ہے امیر جماعت ان علاقوں کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر سینکڑوں افراد جو جماعت میں شامل ہوئے ہیں ان سے حلف لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مثبت سیاسی روایات کی حامل جماعت ہے تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں رکھتی لیکن کی اس کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے کرنل نسیم اپنی پارٹی میں پوزیشن بنائیں کہ ان کو ٹکٹ ملے پارٹیاں بدل بدل کر انہوں نے اپنا امیج خراب کر دیا ہے جس کی وجہ سے اپنی پارٹی سمیت کوئی پارٹی ان کو ٹکٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہے اس میں جماعت اسلامی کا کوئی قصور نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ حلقہ وسطی باغ کے عوام نے ہمیشہ عبدالرشید ترابی پر اعتماد کیا ہے اور آمدہ انتخابات میں بھی عوام اعتماد کریں گے جھرلو ٹھپے کی سیاست ختم ہو چکی ہے ۔