چوہدری لطیف اکبر کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے کسی اور کی ضرورت نہیں‘راجہ شفیق انقلابی

جمعہ 20 نومبر 2015 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے بانی رہنماء راجہ شفیق انقلابی نے کہا ہے کہ چوہدری لطیف اکبر کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے کسی اور کی ضرورت نہیں۔حلقہ کھاوڑہ کو پسماندگی کا شکار بنانے والے بہت جلد اپنے انجام سے دو چار ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ کھاوڑہ کی یوتھ اور تمام تر تعلیمی اداروں کی تباہی کے ذمہ دار وزیر موصوف ہیں۔جنہوں نے برادری ازم کا جھوٹا پرچار کرتے ہوئے صرف اپنے بینک اکاؤنٹ بھرے اور جی بھر کے عوام کا استحصال کیا۔عوام کے ووٹوں کا تمسخراڑانے والے سیاسی نذعی کیفیت کا شکار ہو چکے ہیں۔نماز جنازہ ادا کرنا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :