دوسروں سے تعصبانہ رویہ رکھنے والے خود عوام سے محبت کے طلبگار ہیں‘مسلم کانفرنس اور اس کے حواریوں نے دارلحکومت کے باسیوں کو زلیل ورسوا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا

پیپلزپارٹی کے نائب صدر سردار نصیر احمد حیدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 نومبر 2015 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء)دوسروں سے تعصبانہ رویہ رکھنے والے خود عوام سے محبت کے طلبگار ہیں۔مسلم کانفرنس اور اس کے حواریوں نے دارلحکومت کے باسیوں کو زلیل ورسوا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔بے نظیر انکم سپورٹس فنڈ پروگرام کے بارے سردار عتیق احمد خان کی ہرزاہ سرائی قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار بلاول ہاؤس رنجاٹہ کے بانی پیپلزپارٹی کے نائب صدر سردار نصیر احمد حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ رنجاٹہ قائد عوام اور شمع جمہوریت کے پروانوں کا مسکن ہے۔جتوئی کھردربدر عوام رنجاٹہ کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف ایک دوسرے کے بغل بچے ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ن کو ایک ماہ میں دو مرتبہ ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنانے والے آج کف افسوس مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار نصیر احمد حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اورسٹی صدر سردار مبارک حیدر کی شہریان مظفرآباد کے لیے تاریخی کاؤشیں ہیں۔

انتہائی نامساعد حالات کے باوجود صدر جماعت پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے دارالحکومت کی تعمیر وترقی اور شہریوں کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں۔کارکردگی کی بنیاد پر ڈور ٹو ڈور جائینگے۔تین دسمبر بچہ بچہ رنجاٹہ سے ورکر کنونشن میں شامل ہو کر وفاؤں کے پیکر ذوالفقار علی بھٹو کا وارث ہونے کی تصدیق کریگا۔