میرپور‘ ممتاز تاجر رہنما خالد آرائیں کی ڈی جی ترقیات چوہدری جاوید اقبال سے ملاقات ‘تعیناتی پر مبارکباد دی

ہفتہ 21 نومبر 2015 15:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء) ممتاز تاجر رہنما ، انجمن تھوک فروش نانگی کے خالد محمود آرائیں نے یاسر چوہدری کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات چوہدری جاوید اقبال سے ملاقات کی اور انہیں ڈی جی تعینات ہونے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قائدانجمن تاجراں، کشمیر بینک ، چیمبر آف کامرس کے ذمہ داران کی حیثیت سے انہوں نے شہریوں اور تاجروں ، صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کام کیا ہے ہم اس کو سراہتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں