مظفر آباد،چکارسلیمہ کی سیاسی شخصیت فاریسٹر شاہ محمد کی وفات سے علاقہ سماجی کارکن سے محروم ہوگیاہے ،مفتی بشیر احمدعسکری

ہفتہ 21 نومبر 2015 15:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) پیپلزعلماء فورم پاکستان کے صدرممتازعالم دین مفتی بشیر احمدعسکری نے کہاہے کہ چکارسلیمہ کی سیاسی شخصیت فاریسٹر شاہ محمد کی وفات سے علاقہ سماجی کارکن سے محروم ہوگیاہے مرحوم نہایت دلیر اوراپنے قبیلے کے ہمدرد انسان تھے راجگان اورعلماء برادری سے تعاون رکھتے تھے سلمیہ کی دھرتی میں عظیم رہنما گزرے ہیں جنہوں نے پورے آزادکشمیرمیں حکومت اورغریب عوام کی خدمت کی ہے عظیم علماء کرام وفات پاچکے ہیں جن میں سرفہرست مولانا عبدالحمید مرحوم مولاناعطاء اللہ مرحوم ‘ مولاناعبدالمجید مرحوم قابل ذکر اورقابل تقلید ہیں شاہ محمدگجرقبیلہ کے سخت ہمدرد تھے اوراپنی جماعت ن لیگ کے اہم رکن فاروق حیدر کے ساتھ تعاون بھی بے مثال رکھتے تھے ‘ شاہ محمد علاقہ کے مقبول ترین ورکر تھے ان کاقبیلہ آباؤاجداد سے باثرچلا آرہاتھا اب ا مید کی جاسکتی ہے کہ ان کے تعلقات کوان کے ورثا بحال رکمنے کیلئے کوشش کریں گے مفتی بشیرنے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اورپسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے ۔