آزاد کشمیر حکومت بلا تاخیر مظفر آباد میں تعلیمی بورڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرے، راجہ عبید خان

ہفتہ 21 نومبر 2015 15:55

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) آزادحکومت بلاتاخیر مظفرآباد میں تعلیمی بورڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرے بورڈ کے قیام کے معاملات فائنل ہوچکے ہیں صرف اس کی کابینہ نمے منظوری دینا ہے اور یہ عمل بلاتاخیر مکمل ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی نے میرپور کوٹلی، راولاکوٹ میں یونیورسٹیز اورمیڈیکل کالجز قائم کیے مظفرآباد اورپونچھ کے اندر تعلیمی بورڈ کاقیام ناگزیر ہے، چوہدری لطیف اکبر، بازل نقوی، میاں وحید، چوہدری رشید، جاوید ایوب، صدف شیخ کو حق نمائندگی ادا کرنا چاہیے ، ان خیالات کااظہار سیاسی سماجی رہنما راجہ عبید خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میرپور بورڈ طلبہ کے معاملات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے، جسکی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور طلبہ کا مستقبل تباہ ہورہاہے لہذا حکومت مظفرآباد کے عوام کو انکاحق دے ، ناانصافی کے خلا ف شدید احتجاج کیاجائیگا۔