ایکٹ 74کے خاتمے اور صدارتی نظام کی بحالی کے مطالبے کرنے والے پہلے عوام کو بتائیں کہ ایکٹ 70کس نے ختم کیا ،اور کس نے دستخط کئے ‘عتیق خان اور خالد ابراہیم کے والدین نے ایکٹ 74پر دستخط کئے تھے‘میں نے بحیثیت وزیر اس عمل کیخلاف اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا تھا‘آج عتیق اور خالد ابراہیم کہہ رہے ہیں کہ ہم والدین کے نقش قدم پر ہیں ‘اگر نقش قدم پر ہیں تو ایکٹ 74کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں‘مسلم کانفرنس سمیت تمام تانگہ پا رٹیاں غیر مشروط مسلم لیگ (ن) میں ضم ہو جائیں تو خو ش آمدید کہیں گے

آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیر اعظم سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان کی میڈیا و پارٹی کارکنوں سے بات چیت

ہفتہ 21 نومبر 2015 17:52

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیر اعظم سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ ایکٹ 74کے خاتمے کی باتیں کرنے والے ،اور صدارتی نظام کی بحالی کے مطالبے کرنے والے پہلے عوام کو بتائیں کہ ایکٹ 70کس نے ختم کیا ،اور ایکٹ 74پر کس نے دستخط کئے تھے۔عتیق خان اور سردار خالد ابراہیم کے والدین نے ایکٹ 74پر دستخط کئے تھے ۔

میں نے بحیثیت وزیر اس عمل کے خلاف اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔آج عتیق اور خالد ابراہیم کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنے والدین کے نقش قدم پر ہیں اگر نقش قدم پر ہیں تو ایکٹ 74کی مخالفت کنو نکر کر رہے ہیں ۔مسلم کانفرنس سمیت تمام تانگہ پا رٹیاں غیر مشروط مسلم لیگ نون مین ضم ہو جا ئیں تو خو ش آمدید کہیں گے۔

(جاری ہے)

عتیق خان کو نون لیگ اچھی لگتی ہے تو اس میں ضم ہو جا ئیں ۔

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر فوری کیا جا ئے عدلیہ کے بجائے سول سروسز کے آدمی کو نامزد کیا جائے وہ بہتر انداز میں الیکشن کروا سکتا ہے ۔تا ہم شفاف انتخابات فوج کی نگرانی میں ہی ممکن ہیں ۔ضلع کو ٹلی کی عوام آضا فی حلقہ جات کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کا محاسبہ کریں ،عتیق خان کا یہ بیان کہ مجھے امام مہدی ہی شکست دے سکتا ہے ۔اسلامی تعلیمات میں جہاں تک مجھے علم ہے امام مہدی اس وقت آ ئیں گے جب دجال کا فتنہ عروج پر ہو گا۔

بر خور دار تم نا قابل اصلا ح تو تھے ہی اب فتنہ بر پا نہ کرو۔انہوں نے کہا کہ ایکٹ 74پر اس وقت کے صدر آ زاد کشمیر سردار عبد القیوم خان ،صدر مسلم کانفرنس سردار ابراہیم خان ،پیپلز پا رٹی کے صدر پیر علی جان شاہ،آزاد مسلم کانفرنس کے صدر چوہدری نور حسین اور لبریشن لیگ کے کے ایچ خو رشید کے دستخط موجود ہیں ۔حیرت ہے کہ سردار قیوم خان اور سردار ابراہیم خان کی اولاد اسی ایکٹ 74کے خا تمے کے مطالبے کر رہے ہیں ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے رشوت دینے والا سیکر ٹری 24گھنٹوں کے اندر اندر گھر بھیج دیا تھا۔آج ایک چپڑاسی سمیت وزیر اعظم تک مال بنا ؤ اور مال چلاؤ کی کہانیاں زبان زد عام ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد روانگی سے قبل سکندر ہا ؤس کو ٹلی میں میڈیا نمائندگان و لیگی کا رکنان سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ممبر کشمیر کو نسل سردار نعیم احمد خان ،سابق ممبر کشمیر کو نسل سردار فاروق سکندر ،سابق سیکر ٹری اکرم سہیل ،نون لیگ کے ضلعی سیکر ٹری خو رشید قادری ایڈوکیٹ ،شبیر مغل ایڈووکیٹ ،لالہ راجہ افتخار،سردار مظہر اقبال ،فیصل حسن،راجہ طاہر نثار،سردار عارف ناز،سردار مشہود محمود،سردار فاروق المعروف چچا،راجہ ضیا ء الاسلام ایڈووکیٹ،اعظم مغل؛سردار معروف ،سردا کا شف گلزار اور دیگر بھی مو جود تھے ۔

سالار جمہوریت نے کہا کہ عتیق خان دجال بننے کی کو شش نہ کریں ،اگر صحت نے اجازت دی تو سارے آزاد کشمیر میں جاؤں گا ۔آزاد کشمیر کے اندر اگر مجید جیسا نا اہل آدمی فریال تالپور کی بیساکھی پر حکومت بنا سکتا ہے جو اپنے گھر کی سڑک نہیں بنا سکا وزیر اعظم بن سکتا ہے میری اور فاروق حیدر خان کی عوام کے لئے خدمات ہیں ہم کیوں نہیں حکومت بنا سکتے۔آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ نون کی حکومت ہر حال قائم ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :