کوٹلی ‘نیشنل ایکشن پلان کے تحت مذہبی منافرت پھیلانے والی سی ڈی اور کتب پر پابندی عائد

پابندی لگی کتب اور سی ڈیز فروخت کر نے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی‘اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی

اتوار 22 نومبر 2015 12:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء)اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مذہبی منافرت پھیلانے والی سی ڈی اور کتب پر پابندی عائد کر دی -پابندی لگی کتب اور سی ڈیز فروخت کر نے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے چیمبر میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کوئی بھی مالک مکان کسی بھی کرایہ دار کومکان کرایہ پر دینے سے پہلے کرایہ دار کے مکمل کوائف تھانہ پولیس کو فراہم کر گا پھر مکان کرایہ پر دے جس کی تصدیق پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نے والے ادارے اپنے طور پر کریں گے مکان دینے سے پہلے کرایہ پر مکان لینے والے کی معلومات کر کے مکان دیں انہوں نے کہا کے امن کمیٹی ممبر کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک اشخاص کی اطلاع پولیس یا براے راست میرے ٹیلی فون پر دے سکتے ہیں جس پر ہم بھرپور کاروائی کریں گے میٹنگ میں چرمین امن کمیٹی شہر پہلوان زوالفقار جنجوعہ،سردار محمد نصیر،ماسٹراعجازمرزا، آصف قادری،ارشد بھٹو ، ماسٹر مجید کے علاوہ دیگر ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی ممبران کی طرف پہلوان زوالفقار جنجوعہ نے شہر کی تعمیرو ترقی میں خصو صی دلچسپی لیے پراسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا -