بھمبر شہر میں تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے انت مچا دی ، آئے روز حادثات رونما ہونا معمول بن گیا

اتوار 22 نومبر 2015 12:37

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء)بھمبر شہر میں تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے انت مچا دی ، آئے روز حادثات رونما ہونا معمول بن گیا ، ٹریفک پولیس کم عمر نوجوانوں کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لا سکی ، تفصیلات کے مطابق شہر میں کم عمر نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے کا کام پورے جوبن پر ہے یہ نوجوان شہر بھر کی مین شاہرات اور گلی محلوں میں تیزی سے موٹر سائیکل چلاتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اکثر نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں کی بانسریاں تک نکالی ہو تی ہیں جس کی وجہ سے صوتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اور شہری شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اس تمام صورتحال کے باوجود ٹریفک پولیس نے شائد اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں حالانکہ گزشتہ دنوں ٹریفک پولیس عملہ میں مکمل تبادلہ جات کا عمل بھی کیا گیا ہے لیکن اس کے بعد بھی صورتحال ویسی کی ویسی ہے ٹریفک پولیس اہلکاران کے سامنے بااثر لوگوں سمیت نوجوان قانون کو توڑتے نظر آتے ہیں پرائیویٹ گاڑیوں پر پولیس ہارن تک بجایا جاتا ہے جبکہ ٹریفک پولیس اپنے فرائض میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے باب کشمیر پل ، مجاہد سنٹر کے سامنے ناکے لگا کر عام ٹریفک کو نہ صرف چیک کیا جاتا ہے بلکہ وصولیاں بھی ہوتی ہیں لیکن وہیں بااثر اور کم عمر نوجوانوں کو کچھ نہیں کہا جاتا شہریوں نے ارباب اختیارات سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔