آزا دجموں وکشمیر گز ٹیڈ آفیسر ز ایسویسی ایشنعہدیداران کی حلف وفا داری کی تقریب 27نومبرکومنعقد ہوگی

منگل 24 نومبر 2015 13:27

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) آزا دجموں وکشمیر گز ٹیڈ آفیسر ز ایسویسی ایشن ضلع باغ نو منتخب صدر سردا ر اکرام الحق اوردیگر عہدیداران کی حلف وفا داری کی تقریب 27نومبر 2015بروز جمعہ 10بجے بمقام خواجہ جاوید اقبال کمیونٹی ہال باغ میں منعقد ہوگی نومنتخب عہدیداران سے حلف آزاد جموں وکشمیر گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سردار جاوید ایوب لیں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں مرکزی عہدیدارن اور آزاد کشمیر بھر سے تنظیم کے عہدیدارن کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اس کے علاوہ باغ کے جملہ آفیسران کو بھی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے استدعا کی گئی ہے ۔