افغانستان میں امن مذاکرات کیلئے پڑوسی ممالک کی حمایت بہت ضروری اوراہم ہے ،افغان حکومت نے پائیدار امن واستحکام کیلئے ہمسایہ ممالک خاص طور پر پاکستان سے افغانستان کے حوالے سے واضح پالیسی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،پاکستان افغانستان کے امن مذاکرات کیلئے مخلصانہ کوششیں اور یقین دہانیاں کرائے کیونکہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا حصول مشکل ہوجائیگا،نوازشریف کے حالیہ بیان کے مطابق ہم افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلئے مکمل حمایت اور تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں
افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کا برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب
بدھ 2 دسمبر 2015 18:25
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات کیلئے پڑوسی ممالک کی حمایت بہت ضروری اوراہم ہے ،افغان حکومت نے پائیدار امن واستحکام کیلئے ہمسایہ ممالک خاص طور پر پاکستان سے افغانستان کے حوالے سے واضح پالیسی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،پاکستان افغانستان کے امن مذاکرات کیلئے مخلصانہ کوششیں اور یقین دہانیاں کرائے کیونکہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا حصول مشکل ہوجائیگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں کامیاب امن عمل کیلئے پاکستان کی حمایت اہم اور ضروری ہے ۔(جاری ہے)
ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان افغانستان کے امن مذاکرات کیلئے مخلصانہ کوششیں اور یقین دہانیاں کرائے کیونکہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا حصول مشکل ہوجائیگا۔
ربانی نے کہاکہ نیٹو اور اسکے اتحادیوں نے ایک بار پھر افغانستان میں امدادی مشن کے2017 تک قیام کے ذریعے افغان سیکورٹی فورسز کیلئے فنڈنگ کا اعلان کیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم نیٹو اور اسکے اتحادیوں کے تعاون سے افغانستان میں سیکورٹی بہتر بنانے،امن کوفروغ دینے ،انسانی حقوق کے احترام اور آزادانہ قانون کیلئے مشترکہ وعدوں پر توجہ دیں گے ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے اور امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی کی کوششوں کیلئے تیا رہیں۔پاکستانی وزیراعظم کے بیان کے مطابق ہم افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلئے مکمل حمایت اور تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.