سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان
کراچی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کوسپورٹ کروں گا،کراچی میں طویل مدت کے بعد کوئی نئی سیاسی جماعت میدان میں آئی،ملٹری پولیس اہلکاروں پر حملہ ایم کیو ایم کی جانب سے کیاگیا ،کراچی میں غنڈہ گردی اور لوٹ مار کا سہرا ایم کیو ایم کے سر ہی جاتا ہے ،سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 2 دسمبر 2015 22:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کوسپورٹ کروں گا،کراچی میں طویل مدت کے بعد کوئی نئی سیاسی جماعت میدان میں آئی،ملٹری پولیس اہلکاروں پر حملہ ایم کیو ایم کی جانب سے کیاگیا ،کراچی میں غنڈہ گردی اور لوٹ مار کا سہرہ ایم کیو ایم کے سر ہی جاتا ہے۔
وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کراچی میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کوسپورٹ کروں گا،کراچی میں طویل مدت کے بعد کوئی نئی سیاسی جماعت میدان میں آئی، امید ہے کہ کراچی میں سیاسی فضا بہتر ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملٹری پولیس اہلکاروں پر حملہ ایم کیو ایم کی جانب سے کیاگیا ہے، ایم کیو ایم کے موٹر سائیکل سوار ہی دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹنے اور قتل و غارت کی وارداتوں میں مصروف رہتے ہیں،یہ کام کوئی اور نہیں کر سکتا صرف ایم کیو ایم ہی کر سکتی ہے، کراچی میں غنڈہ گردی اور لوٹ مار کا سہرہ ایم کیو ایم کے سر ہی جاتا ہے، ماضی میں قتل و غارت کے کئی سنگین واقعات دیکھنے میں آئے جن میں ایم کیو ایم کی شمولیت کے شواہد ملے ہیں۔
(اح)مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.