مظفر آباد، لیگی رہنما بیازی بیازی سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں،وزیر اطلاات عابد حسین عابد

ہفتہ 5 دسمبر 2015 15:16

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن05دسمبر۔2015ء)آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈر شہید بھٹو کی جماعت کے خلاف بیان بازی سے پہلے اپنے ماضی میں جھانکا کریں۔ہفتہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا الزام لگا کر مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ اپنے بھیانک ماضی کو کبھی نہیں چھپا سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کرنے والے اس بات کا بھی جواب دیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے دور حکومت کے ساڑے چار سالوں میں جو میگا پراجیکٹس دیے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں کیا کرتی رہی ہیں اور اس پر وہ خاموش کیوں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ والوں کے اقتدار میں آنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ سردار عابد حسین عابد نے کہاکہ آزادکشمیر میں برادری ازم، تعصب اور کرپشن کی بنیاد ڈالنے والے جیالوں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔