میرپور،راجہ امجد پرویز علی خان کو کمشنر امور منگلا ڈیم کا اضافی چارج دیدیا گیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن05دسمبر۔2015ء) کمشنر میرپور راجہ امجد پرویز علی خان کو کمشنر امور منگلا ڈیم کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے ،صدر ریاست سردار یعقوب خان نے انکی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روزکمشنر میرپور راجہ امجد پرویز علی خان نے باحیثیت کمشنر امور منگلا ڈیم کا اضافی چارج سھنبال لیا ہے صدر ریاست سردار یعقوب خان نے گزشتہ روز انہیں امور منگلا ڈیم کا اضافی جارج دینے کی منظوری دی تھی جسکے بعد انہوں نے ہفتہ کو اپنی زمہ داریاں سھنبھال لی ہیں ۔