سردار عتیق احمدخان نے مسلم کانفرنس کے مرکزی عہدے داروں کا اعلان کردیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن05دسمبر۔2015ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے، صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمدخان نے مسلم کانفرنس کے مرکزی عہدے داروں کا اعلان کردیا ۔ صدر مسلم کانفرنس نے نئے عہدے داران سے ایک تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس کے تراسیویں (83ویں) سالانہ اجلاس کی طرف سے متفقہ طور پر تفویض کردہ اختیارات کے تحت پہلے مرحلے میں جو مرکزی عہدے داران نامزد کئے ہیں اُن میں مرزا محمد شفیق جرال(سینئر نائب صدر ) ،محترمہ مہر النساء (سیکرٹری جنرل )، سردارصغیر خان چغتائی(چیف آرگنائزر )، فدا حسین کیانی(ایڈیشنل سیکرٹری جنرل)، سردار عثمان علی خان(ڈپٹی چیف آرگنائزر)، سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ(سیکرٹری اطلاعات) ، سردار افتخار رشید چغتائی(سیکرٹری مالیات)، راجہ محمد اقبال خان(ڈپٹی سیکرٹری مالیات)،راجہ عمر فاروق(ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات) ،جبکہ مرکزی نائب صدورمیں جناب سردارطاہر اکرم ایڈووکیٹ(پونچھ) ،حاجی ظفرا للہ خان( ہٹیاں)، امتیاز شاہین ایڈووکیٹ(باغ) ، سید صداقت حسین شاہ(نیلم) ، کیپٹن محمد افضل اعوان(مظفرآباد)، ملک محمد زراعت ایڈووکیٹ (کوٹلی) ، ، صوفی محمد سلیم(بھمبر)، سردارمحمد عزیزخان(دیگرز)،محترمہ شمیم علی ملک(خواتین)،جبکہ مختلف بورڈز اور ونگز کیلئے راجہ محمد یٰسین خان(چےئرمین پارلیمانی بورڈ)، میر عتیق الرحمن (چےئرمین عوامی رابطہ بورڈ)، سردار محمد الطاف خان(چےئرمین مالیاتی بورڈ) ،میجر (ر) راجہ خضر الرحمان(چےئرمین ایکس سروس مین بورڈ )، راجہ لطیف حسرت(چےئرمین مین پبلسٹی بورڈ)، سردار محمد شہزاد خان ایڈووکیٹ(چےئرمین وکلا ونگ)، راجہ ثاقب مجید( چےئرمین یوتھ ونگ) سردار صہیب الحسن(چےئرمین سفارتی ونگ)،،علامہ جواد حسین جعفری ( چےئرمین ادب و ثقافت ونگ)، بشارت خان مغل(چےئرمین ٹریڈرز ایند رٹیلرز ونگ)،جناب مرزا زید اللہ فہیم ایڈووکیٹ(چےئرمین #########پروفیشنل ونگ )، عبدالقیوم قمرایڈووکیٹ( چےئرمین سوشل ویلفئیر ونگ)، راجہ محمد شفیق خان( چےئرمین ترقیاتی بورڈ)، چوہدری جمیل تبسم( چےئرمین اورسیز انوسٹمنٹ بورڈ)ملک شوکت علی(چےئرمین مہاجرین جموں وکشمیر بورڈ )، محترمہ سمعیہ ساجد راجہ( چےئرپرسن سوشل میڈیا ونگ)، محترمہ سیدہ نائلہ قلندر گردیزی( چیئرپرسن (شعبہ خواتین)، مرکزی سیکرٹریز کیلئے سردار کمال خان ایڈووکیٹ(پونچھ)،چوہدری رفیق احمد محمدی (میرپور)، چوہدری محمد بشیر ( کوٹلی)، سردار عابدرزاق(سدہنوتی)،چوہدری مقصود ایڈووکیٹ(حویلی)، حاجی راجہ محمد فاروق(باغ)،ڈاکٹر محمد یٰسین خان(دیگرز) مرکزی رابطہ سیکرٹریز کیلئے ، سردار نذیر حسین(پونچھ)، سید یاسر نقوی(مظفرآباد)، عبدالمجید مغل(نیلم)، سمیعہ فیاض خالد راجہ(خواتین)، سردار بابر محمود منگوال ایڈووکیٹ(دیگرز)،مرکزی رابطہ سیکرٹری(پونچھ)، سردار سعید اخترمغل(سدہنوتی)شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے مرکزی عہدیداران سے حلف لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان الیکشن کے لیے کمر بستہ ہوجائیں۔ بھرپور انداز میں مسلم کانفرنس انتخابات میں حصہ لے گی ۔آزاد کشمیر میں سیاسی نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جن کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا وہ اپنی شکایات مرکزی دفتر تک پہنچائیں۔

اور جن منصوبہ جات میں کرپشن ہوئی ہے ان کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے۔ آزاد کشمیر میں احتساب کا عمل تیزی سے شروع ہونے والا ہے۔ مسلم کانفرنس نظریات پر پہرہ دے رہی ہے۔ ہم سے پہلے بھی مسلم کانفرنس کامیابی سے چلتی رہے اور ہمارے بعد بھی چلتی رہے گی کوئی مسلم کانفرنس کو کمزور نہیں کر سکتا۔ آنے والا وقت مسلم کانفرنس کا ہے۔ انہوں نے جماعت ست عہدے داروں سے کہا کہ وہ آئندہ آنے والے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے جماعت کی صفوں کو منظم اور فعال بنائیں۔ سردار عتیق احمد خان زور دیا کہ آزادکشمیر میں فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے اور انتخابی فہرستوں کو درست کیا جائے تاکہ عام انتخابات منصفانہ اور بروقت ہو سکیں۔