مظفر آباد،ن لیگآزاد کشمیر اختلافات کا شکار ، 2 گروپ سامنے آگئے

اتوار 6 دسمبر 2015 14:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر اختلافات کا شکار ہو کر دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی،وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا پنترا تبدیل کر دیا کارکنوں کی بغاوت کا خدشہ ۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر کو کھڈے لائن لگانے پر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت کی وجہ راجہ فاروق حیدر خان ہے جنہوں نے ہر طرح کی قربانی (ن) لیگ کے لئے دی مگر مسلم لیگ(ن) وفاقی مداخلت پر اختلافات کا شکار ہے جس میں ایک طرف شاہ غلام قادر ، چودھری طارق فاروق جبکہ دوسری جانب راجہ فاروق حیدر خان اور آزاد کشمیر کی عوام اور کارکن ہے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے مشتاق منہاس اور شاہ غلام قار کو اہمیت دینے کے بعد اندرون خانہ (ن) لیگ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے کارکن اور عوام راجہ فاروق حیدر خان کو وزیر اعظم آزاد کشمیر دیکھنا چاہتے ہیں اور کارکن بھی اس پالیسی پر گامزن جبکہ شاہ غلام قادر وادی نیلم کی نشست جیتنے کے بعد وزارت عظمی کے امیدوار سامنے آئے اگر یہی صورت حال رہی تو پھر الیکشن 2016 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی (ن) لیگ اختلافات کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے جبکہ آزاد کشمیر کی عوام اور کارکنوں کی خواہشات کے مطابق آئندہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لئے راجہ فاروق حیدر خان ایک اچھے وزیر اعظم کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں جو ہر طرح کی آزاد کشمیر کی نمائندگی کر سکتے ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف اور بعض وفاقی وزراء نے اپنی ہٹ دھری نہ چھوڑی تو پھر الیکشن 2016 جہاں ن لیگ اچھے نمبروں سے جیتے گی شکست کھا سکتی ہے اور کارکن مایوسی کا شکار جو سوالیہ نشان ہے ۔