کشمیر پی ٹی آئی کا آج ہٹیاں بالا میں جلسہ انتظامات مکمل ،بیرسٹر سلطان خطاب کریں گے ،

کارکن اپنے محبوب قائد کے استقبال لے لیے زیادہ سے زیادہ لو گوں کی شرکت جلسہ میں یقینی بنائیں، چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ

منگل 8 دسمبر 2015 16:59

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام آج نو دسمبرکو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں ہو نے والے ہونے والے جلسہ عام کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں جلسہ سے کشمیر پی ٹی آئی کے صدر و سابق وزیراعظم ا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خطاب کریں گے ، پی ٹی آئی کشمیر کے مر کزی نا ئب صدر چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور دیگر قائدین کا ہٹیاں بالا کی سر زمین پر شا ندار استقبال کیا جا ئے گا کارکن اپنے محبوب قائد کے استقبال لے لیے زیادہ سے زیادہ لو گوں کی شرکت جلسہ میں یقینی بنائیں ۔