میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع ‘نئی تاریخ 15دسمبر مقرر

بدھ 9 دسمبر 2015 13:07

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ 15دسمبر 2015بروز منگل طے پائی ہے ۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان17دسمبر 2015بروز جمعرات جبکہ پہلی میرٹ لسٹ 18دسمبر کو جاری کر دی جائے گی۔ رجسٹریشن پراسیس 19دسمبر 2015جبکہ نئے سیشن کا آغاز 21دسمبر 2015 سے کر دیا جائے گا۔