پی ٹی آئی کا سونامی ہٹیاں بالا سے سے ٹکرا گیا مختلف جماعتوں کے سینکڑوں افراد بیرسٹر سلطان کے کارواں میں شامل

بدھ 9 دسمبر 2015 16:38

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر،سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا سونامی سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اورچیئرمین وزیر اعظم معائینہ و عملدرآمد کمشن صاحبزادہ اشفاق ظفر کے آبائی حلقہ و ضلع ہٹیاں بالا سے ٹکرا گیامسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی ،مسلم کانفرنس اور دیگر جماعت اسلامی کے درجنوں کارکن پی ٹی آئی میں شامل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جیسے ہی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہٹیاں بالاکی حدود میں داخل ہو ئے تو دھنی بقالاں کے مقام پر پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی مظفرآبا د ڈویثرن کے صدر صاحبزادہ محمود احمد ایڈووکیٹ اور دیگر مقامی قائدین نے انکا شاندار استقبال کیا بیرسٹرسلطان پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر نے کے علاوہ ان کے گلے میں ہار ڈالنے کے بعدسینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں ہٹیاں بالا پہنچایا اس موقعہ پر فضا جئے عمران ،جئے بیرسٹر سلطان اور آئی آئی پی ٹی آئی کے نعروں سے گونجتی رہی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں پہلا کامیاب شو آف پاور تھا جسکی وجہ سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نیندیں حرام کر دی زرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان اپنے کارکنوں سے ٹیلی فون پر جلسہ کی معلومات حاصل کر تے رہے جبکہ چیرمین معائینہ و عملدرآمد مشن صاحبزادہ اشفاق ظفر جلسہ گاہ کے قریب ایک دوکان کی چھت پرموجود تھے اور چھپ کر جلسہ گاہ کی کارروائی دیکھتے رہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہٹیاں بالا میں کامیاب شو کے بعدمسلم لیگ ن اور پی پی پی کے کارکن کا فی پریشانی کا شکار تھے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہٹیاں بالا آمد اور جلسہ کے باعث مقامی انتظامیہ نے سیکوڑٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے پو لیس کی بھاری نفری کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلیے چوکس رہی