لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں

شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10دسمبر۔2015ء) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ جبکہ ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بھی معطل رہی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں ان دنوں دھند کا ہی راج ہے۔صبح سویرے دھند کی شدت سے حد نظرصفر تک گرجاتی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث موٹر وے کو بند کرنا پڑتا ہے۔ اور پروازوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوجاتی ہے۔موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں کہ آئندہ تین سے چار ہفتوں کے درمیان میدانی علاقوں میں بارش کے امکانات کم ہیں۔ جس سے دھند کی شدت میں اضافہ ہوگادھند کے موسم کے باعث لاہور میں درجہ حرات میں بھی خاصی کمی آئی ہے۔ اور دن کا کم از کم درجہ حرات دس ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :