مظفرآباد شہر کی تعمیر نو میں دانستہ تاخیر کی گئی منصوبوں کو التواء کا شکار بنایا گیا‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

جمعرات 10 دسمبر 2015 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء)مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئین اور قانون پر یقین ہی نہیں رکھتی اور نہ اس پارٹی نے کبھی آئین وقانون کی پاسداری کی ضابطے کی پائمالی کے باعث آج تما م ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں مظفرآباد شہر کی تعمیر نو میں دانستہ تاخیر کی گئی منصوبوں کو التواء کا شکار بنایا گیا سیاسی مقاصد کیلئے عوامی نوعیت کے منصوبوں کے فنڈز روکے گئے ہیں پانچ سال سے ترقیاتی بجٹ میں مظفرآبادکو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا شہر کے اندر عوامی مشاورت ایم ایل اے فنڈز سے منصوبے دیئے موجودہ آئین شکن حکمرانوں کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریاستی افیسران نے گڈگورننس کے نفاذ کیلئے تحریک شروع کر رکھی ہے حکومت چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں روڑے اٹکا کر آمدہ انتخا بات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے دومیل سیداں میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران سعید شاہ ، رحمت شاہ اور عباس علی متحرک رہے دومیل سیداں سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر ابراراعوان ، جابران کاظمی ، ساجد شاہ ، یونس حسین ، قیوم شاہ ، ذین مغل ، افضال احمد ، علی رضا ، وسیم ، مہتاب شاہ ، ریاض شاہ ، ظہیر مغل ، خرم بٹ ، عاشق شاہ ، حیدر علی ، احتشام حسین اور دیگر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا رکن اسمبلی کے دورہ دومیل سیداں کے بعد پیپلز پارٹی ، مسلم کانفرنس کا دومیل سیداں سے مکمل صفایا ہو گیا۔

(جاری ہے)

افتخار گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گزشتہ سالوں کے دوران عوام کا بد ترین استحصال کیا دارالحکومت کو اپوزیشن کا حلقہ ہونے کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا گیا عوام کی مسلم لیگ ن میں جوق در جوق شمولیت عوامی جماعت پر اعتماد کا اظہار ہے ایم ایل اے فنڈز حلقہ کے عوام کی مشاورت سے عوامی منصوبوں پر خرچ کئے گئے آئندہ دور مسلم لیگ ن کا دور ہے آزادکشمیر کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیں گے اور دارالحکومت کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا عوام مسلم لیگ ن کو مضبوط بنائیں انہوں نے کہا کہ وفاق میں میاں نواز شریف کی قیادت میں قائم وفاقی حکومت آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے جس کا تسلسل آئندہ ادوار میں جاری رہے گا عوام کی تمام محرومیاں ختم کرینگے -