چمن سمیت شمالی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

جمعرات 10 دسمبر 2015 15:18

چمن۔10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10دسمبر۔2015ء) چمن سمیت شمالی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کے بعد خون جمانے والی سردی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سردی سے بچنے کے لئے چمن میں شہری مہنگی لکڑی جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چمن اور گردونواح میں گزشتہ روزشمالی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر موسم سرماء کی پہلی برفباری کے بعد چمن میں خون جما دینے والی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرگیا،اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ چمن میں قدرتی گیس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شہری مہنگی لکڑی اور کوئلہ جلانے پر مجبورہیں اور اس وقت چمن میں فی من لکڑی کی قیمت سات سو روپے جبکہ کوئلہ فی بوری گیارہ سو روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں قدرتی گیس کی فراہمی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :