اب کی بار بے حس حکمرانوں کومنہ کی کھاناپڑے گی ‘پیرسید سرفراز گیلانی

جمعہ 11 دسمبر 2015 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء)اب کی بار بے حس حکمرانوں کومنہ کی کھاناپڑے گی ‘ دوران الیکشن جھوٹے وعدے کرنے والوں کوعوام مسترد کردیں گے ‘ ان خیالات کااظہار نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) پیرسیدسرفرازگیلانی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہاکہ حلقہ دومسلم لیگ نواز کاگڑھ ہے ‘ آمدہ انتخابات میں حلقہ دو سے مسلم لیگ نوازبھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ‘ انہوں نے کہاکہ عوامی حقوق غصب کرنے والوں کاحشر عنقریب بھیانک ہوگا ‘ کیونکہ عوام کو محض کھوکھلے نعروں ‘ جھوٹے وعدوں سے ٹرخایا گیا ہے ‘ عوام موجودہ حکومت سے اس قدر نالاں ہوچکے ہیں کہ وہ عام انتخابات سے قبل ہی تبدیلی چاہتے ہیں ‘ پیرسیدسرفرازگیلانی نے کہاکہ عوام اطمینان رکھیں بہت جلد مسلم لیگ نواز اقتدارمیں آکر تمام محرومیوں کاازالہ کرے گی ‘ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز پختہ نظریات کی حامل جماعت ہے ‘ آئینی رو کی حقیقی معنوں میں آبیاری کررہی ہے اگرچاہے توموجودہ حکومت کوعام انتخابات سے قبل بھی بھگا سکتی ہے ‘ آمدہ الیکشن کو بہت قلیل عرصہ رہ چکاہے ‘ عوام اطمینان رکھیں انشاء اللہ عوام کی تقدیر مسلم لیگ نواز ہی بدلے گی ۔