حالات اوروقت کاکوئی پتہ نہیں ہوتا ‘ سمت بھی بدل جاتی ہے‘میر عدیل احمد

جمعہ 11 دسمبر 2015 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء)ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی میرعدیل احمدنے کہاکہ حالات اوروقت کاکوئی پتہ نہیں ہوتا ‘ سمت بھی بدل جاتی ہے ‘ پی ٹی آئی جس منشور کا پرچارکررہی ہے حقیقی معنوں میں یہی منشور عوام کی خدمت کی سوا کچھ نہیں ‘ ہار میں بھی جیت ہوتی ہے ‘ اگر وفاق میں پی ٹی آئی دوسرے نمبر آئی ہے جبکہ دوسری جانب بھی دیکھاجائے تو سندھ میں پی پی ‘ پنجاب میں مسلم لیگ نواز جبکہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ‘ خیبرپختونخواہ کو دیکھا جائے آج ہرمحکمہ جات میں میرٹ کابول بالا ہے ‘ پی ٹی آئی نے میرٹ کی بحالی کوبرقراررکھتے ہوئے ڈھیرساری بوگس تقرریاں ختم کیں ‘ جہاں کہیں آسامیوں پُر کی جاتی ہیں اس پر پی ٹی آئی نے کمیشن کی مقرر کیاہواہے اگر کہیں کوئی کھوٹ نظر آتی ہے نہ صرف افسران کومعطل کیاجاتا بلکہ بوگس تقرریوں پر نئے سرے تقرریاں کی جاتی ہیں جس پر خیبر پختونخواہ کے عوام قائد پی ٹی آئی عمران کی پالیسیوں سے خوش ہیں جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میرٹ کو دیکھ کر حیرت کااظہار کرتے ہوئے سابقہ حکومتوں کو تنقید کابھی نشانہ بنایا ہے ‘ میرعدیل احمد کاکہناتھاکہ آمدہ انتخابات میں آزادکشمیربھر سے پی ٹی وائی واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کی طرح میرٹ کو یہاں بھی بحال رکھے گی ۔