انتخابی معرکہ مسلم لیگ نواز ہی سر کرے گی ‘شیخ اکبر صدیقی

جمعہ 11 دسمبر 2015 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) انتخابی معرکہ مسلم لیگ نواز ہی سر کرے گی ‘ کرپشن کے مرتکب حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ‘ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ پی پی ‘ ٹی ٹی آئی اورمسلم کانفرنس کاکوئی مستقبل نہیں ‘ عوام آئے روز مسلم لیگ نواز کی چھتری تلے جمع ہوکر مسلم لیگ نواز کواپنامسیحا سمجھتے ہیں ‘ ان خیالات کااظہار سینئرنائب صدرمسلم لیگ نواز حلقہ ایک کوٹلہ شیخ اکبرصدیقی نے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہاکہ حلقہ کوٹلہ کے اندر تعمیروترقی کے جال مسلم لیگ نواز ہی بچھائے گی ‘ آزمائے ہوئے سیاستدانوں دوبارہ آزمانا عوام کیلئے سودمند نہیں کیونکہ عوام کھوٹے کھرے کی خوب پہچان رکھتے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھرمیں مسلم لیگ نواز کی حکومت بہتر سمت میں رواں دواں ہے ‘ لوگوں کے مسائل دھڑا دھڑ حل ہورہے ہیں ‘ چاروں اطراف سے تعمیروترقی کا سلسلہ جاری ہے ‘ انہوں نے کہاکہ حلقہ کوٹلہ کے اندر مسلم لیگ نواز مضبوط قلعہ بن چکی ہے ‘ آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن حلقہ سے بھاری اکثریت حاصل کرے گی ‘ انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل ہی حلقہ کی عوام نے مسلم لیگ نواز کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے صرف 2016ء کی رسمی کارروائی باقی ہے ۔

متعلقہ عنوان :