چناری،راجہ فاروق حیدر خان نے شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اپنے حلقہ انتخاب کا چھ روزہ دورہ مختصر کر دیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 16:42

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء)اپوزیشن لیڈر و صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان نے شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اپنے حلقہ انتخاب کا چھے روزہ دورہ مختصر کر دیا تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاب و صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان نے مورخہ دس دسمبر سے اپنے حلقہ انتخاب کی چار یونین کونسل کا دورہ شروع کیا تھا جو برف باری کے باعث مختصر کرنا پڑا تا ہم انھوں نے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران یونین کونسل گوجر بانڈی کے گاؤں تلی کوٹ ،گوجر بانڈی،کٹھائی،چکے یونین کونسل چکہامہ کے گاؤں گڑتھامہ ،ہامہ،چکہ،خاطر ناڑ کا دورہ کیا اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خیر مقدم کیا دورہ کے دوران ان کے ہمراہ میجر گل زمان،مرزا آصف ممبر مرکزی مجلس عاملہ،اسلم کاظمی،سید نذیر کاظمی،سید مسکین کاظمی،منشی ارشد،راجہ نثار علی خان،عبدالقیوم گھکھڑ،ممتاز مغل،شفاعت گیلانی،واجد گیلانی،اسد علی ترجمان برائے راجہ فاروق حیدر خان ضلع ہٹیاں بالا بھی ساتھ تھے راجہ فاروق حیدر خان اپنا دورہ مختصر کر کے واپس دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے آئیندہ سترہ دسمبر سے دوبارہ اپنے حلقہ انتخاب کا چار روزہ دورہ دوبارہ شروع کریں گے ۔