بینک آف آزاد جموں و کشمیر کامعزز صارفین کو بہترین کسٹمر سروسز فراہم کرنے کے مشن پر کاربند رہنے کا عزم کا اظہار

ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:03

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء)بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے منیجرز نے ایک بار پھر ٹارگٹ عبور کرنے،ریاستی تعمیر و ترقی کے لئے خود کو وقف رکھنے اور معزز صارفین کو بہترین کسٹمر سروسز فراہم کرنے کے مشن پر کاربند رہنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام کے بھرپور تعاون اور سرپرستی کا خیر مقدم کیا ہے۔ عوام کشمیر بینک میں اکاؤنٹ کھول رہے ہیں اور اپنی سیونگ یہاں جمع کرا رہے ہیں۔

بینک آف آزاد جموں و کشمیر کو صف اول کا بینک بنانے کے لئے ہمارے خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بینک کے نارتھ ریجن کے منیجرز نے یہاں ریجنل کنٹرولرسید آفتاب حسین گیلانی کی طرف سے بلائی گئی کانفرنس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر زونل چیف سید تاشفین گیلانی اور ریجنل ہیڈ آفس کے افسران بھی موجود تھے۔ منیجرز نے کہا کہ عوام ان کا اثاثہ ہیں۔ عوام کا بینک پر اعتماد ہے۔ ہم اپنے بینک کی کامیابی کے لئے ایم ڈی جناب فضل الرحمان کے ویژن کے مطابق خدمات جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔اس کے لئے بینک عملے کو سختی سے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔