پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلطان کل باغ میں جلسہ کریں گے

ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:03

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج اتوار کوباغ میں سیور کے مقام پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہر کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے استقبالی بینروں، پینا فلیکس اور پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی کے کارکن اور عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خطاب سننے کے لئے خاصے پر جوش ہیں۔