آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام،اسحاق ڈار نے ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی
ایف بی آر کو مکمل تیاری کرنے کی ہدایت، پاکستان کی معاشی کارکردگی پر ایک مفصل رپورٹ تیار کرنے کا بھی فیصلہ 18 دسمبر کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوگا، 502 ملین ڈالر کی قسط جاری کرنے پر بھی غور کیا جائے گا
اتوار 13 دسمبر 2015 18:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے نویں جائزہ مذاکرات کیلئے تیاری شروع کر دی ہے۔ 18 دسمبر 2015ء کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اہم اجلاس میں 6.3 ارب ڈالر مالیت کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسبلٹی قرض پروگرام کے تحت اکتوبر تا دسمبر تک کی دوسری سہہ ماہی کے دوران پاکستانی معیشت کا نواں جائزہ واشنگٹن میں مکمل کیا جائے گا۔
ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسبلٹی کے تحت 502 ملین ڈالر کی قسط جاری کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے مذاکرات کیلئے ایف بی آر کو مکمل تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور پاکستان کی معاشی کارکردگی پر ایک مفصل رپورٹ تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے گزشتہ ہفتہ وار مذاکرات میں ریونیو کی شارٹ فال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور دوسری سہہ ماہی میں بھی مزید ریونیو شارٹ فال میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سنگل سٹیج ٹیکس اور 502 ملین ڈالر کی قسط کو ریونیو کے اہداف کو حاصل کرنے سے مشروط کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے وزیر خزانہ کو دوسری سہہ ماہی کے ریونیو اہداف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ یاد رہے رواں مالی سال کا پہلے چھ ماہ میں 1390 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ نومبر کے آخر تک صرف 1046 ارب روپے اکٹھا کیا جا سکا ہے اور دسمبر کے ماہ میں 344 ارب روپے اکٹھا کرنا ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری سہہ ماہی میں 100 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان معاشی اہداف حاصل کرنے کا پابند ہے اور جنوری 2016ء میں مزید ٹیکس لگانے کیلئے نیا منی بجٹ بنایا جائے گا۔ یاد رہے رواں مالی سال کا ریونیو ٹارگٹ 3104 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ ابھی تک صرف 1046 ارب روپے اکٹھا کئے جا سکے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین ایف بی آر سے سنگل سٹیج ٹیکس حوالے سے مذاکرات میں ناکامی وجوہات طلب کر لی ہیں اور آئی ایم ایف اہم تحفظات بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کی گئی ہےمزید اہم خبریں
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.