تنقید کرنے والے سابق ادوار اور موجودہ دور حکومت کا موازنہ کریں‘سردار غلام صادق خان

پیر 14 دسمبر 2015 14:17

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی عوامی قوت کا نام ہے ہم نے ہمیشہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے مشن کو لے کر عوامی حقوق کی طویل جنگ لڑی ہے آزاد کشمیر میں دیر بعد اقتدار ملا ہے لیکن تعمیر وترقی ،علاج معالجہ اور تعلیمی سہولیات سمیت رسل ورسائل کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت کے دور میں جو کام ہوئے ہیں آزادی کے بعدسے اس کی مثال نہیں دی جاسکتی ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے نمبل سیراڑی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وگرلز مڈل سکول چیڑاں سیراڑی کے افتتاح کے موقع پرایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل عوام علاقہ نے مہمان خصوصی کو بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گا ہ تک لائے جگہ جگہ لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ہار پہنائے اورپنڈال میں پہنچتے ہی عوام کے جم غفیر نے سپیکر اسمبلی کا پرُتپاک استقبال کیا جلسہ عام کی صدارت الحاج سردار محمد صدیق خان نے کی جبکہ جلسہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین سردار محمد آزاد خان ایڈووکیٹ،سردار محمد منشاء عظیم ایڈووکیٹ،سردار سعود صادق،سردار زاہد سرور اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی سر دار غلام صادق خان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا مقررین نے کہا کہ آپ نے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپورکردار ادا کیا ہے ہم حکومت آزاد کشمیرکا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی پیپلز پارٹی کو سیراڑی سے نمایاں کامیابی دلوائیں گئے۔

(جاری ہے)

سردار غلام صادق خان نے کہا کہ آج میں ووٹ مانگنے نہیں آیا بلکہ آپ کو مبارکباد دینے آیا ہوں کیونکہ آج کے دور میں تعلیم سے بہتر کوئی چیز نہیں ملک میں تعلیم عام ہو گی تو ملک ترقی کرے گا ہیلتھ پیکج کیساتھ ہی تعلیمی پیکج حکومت آزاد کشمیر کا سنہری کارنامہ ہے حکومت نے ہی خطے کی ترقی کیلئے جامع فیصلہ جات کرنے ہیں جو لوگ بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ان کو چایئے کہ سابق ادوار اور موجودہ دور حکومت کا موازنہ کریں ترقی کا توازن پیپلز پارٹی کے حق میں ہی نکلے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس نہ دولت تھی نہ برادری میں اللہ کے کرم اور آپ کے ووٹوں اور دعاوں کی بدولت آزاد کشمیر کے تیسرے بڑے عہدہ پر فائز ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے حلقہ کے لوگوں سے میرا رابطہ رہے اور میں اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر چھٹی والے دن اپنے گھر آتا ہوں اور فرداً فرداً عوامی مسائل سنتا ہوں اور حلقہ کے تمام کارکنوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور انہوں نے مزیدکہا کہ راولپنڈی سے راولاکوٹ ہجیرہ تاعباسپور بڑی ہائی وے کی تعمیر جلد ہوگی یہ سب کاوشیں یہاں کے بزرگوں مرد و زن کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ہمارا خطہ ترقی کی اعلیٰ منازل طے کر رہا ہے آزاد کشمیر میں ہائیڈرل اور روڈسیکٹر کے بڑے منصوبے جب مکمل ہوجائیں گے تو نہ صرف معاشی ترقی کا انقلابی باب کھلے گا بلکہ بے روزگاری کے خاتمہ کیساتھ ساتھ خطے میں خوشحالی آئے گی ۔

ماضی میں لوگ ٹھیکیداری نظام میں بجٹ اڑاتے رہے اس وجہ سے کام کاج نہ ہو سکا آج آزاد کشمیر کے ہر گھر تک ترقی ہی ترقی دیکھائی دیتی ہے اب کھلے میدان میں عوامی عدالت لگے گی پیپلز پارٹی کے نظریاتی کار کنان نظریاتی سوچ کو لیکرگھرگھرقریہ قریہ پہنچ جائیں اب کوئی شیر اور بلا نظر نہیں آئے گا ہر طرف تیرانداز ہی ملیں گے انقلاب آئے گااور ایک بار پھرپیپلز پارٹی کو انتخابات میں اپنے تاریخی کاموں کی بنیاد پر فتح نصیب ہو گی اور انشااللہ دوبارہ اقتدارمیںآ کر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔