16دسمبرکے سانحہ نے ساری قوم کودشمنوں اوردہشت گردوں کے سامنے متحدکردیا‘بریگیڈئر محمد طفیل

بدھ 16 دسمبر 2015 15:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء)بریگیڈیئرمحمدطفیل نے کہاہے کہ 16دسمبرکے سانحہ نے ساری قوم کودشمنوں اوردہشت گردوں کے سامنے متحدکردیاجب گزشتہ سال انسانی درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاورکے معصوم بچوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی 16دسمبر1971کوپاکستان ٹوٹاتھامگرقو م نے متحدہوکرموجودہ پاکستان کومضبوط اورایٹمی قوت بناکردشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیئے پچھلے سال سانحہ سقوط ڈھاکہ کے موقع پرپاکستان دشمن قوتوں نے 16دسمبرہی کاانتخاب کرکے ملک کے اندردہشت پھیلانے کی کوشش کی مگروہ اپنے عزائم میں ناکام ہوئے جواقوام سانحات کے بعداٹھ کھڑی ہوتی ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتیںآ ج ساری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف لڑرہی ہے یہ بھٹکے ہوئے دہشت گردہم ہی سے ہیں اگرہمارااللہ ،رسول ﷺ ،قرآن اورکلمہ ایک ہے توپھریہ نفرتیں اوردشمنیاں کیوں،ہمیں تعصبات کوختم کرناہوگابچے ہمارے پھول، کل کے لیڈراورہمارامستقبل ہیں پاکستان قائم ودائم رہے گاپاک فوج کے جوان اپناخون بہاکربھی اس ملک کواندرونی وبیرونی دشمنوں سے بچانے کے لیے اپناکرداراداکرینگے ،پاک فوج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردوں کاقلع قمع کرکے رہے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے آرمی پبلک سکول پشاورکے شہیدہونے والے بچوں واساتذہ کی پہلی برسی کے موقع پرہوائی جہازگراؤنڈمیں پاک فوج اورآرمی پبلک سکول کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل آرمی پبلک سکول کے پرنسپل شمشیرسیسل سکول کے اساتذہ خواجہ ذوالفقار،نفیس شاہ، وقاص عظیم،تاشفین احمد،عتیق احمدکی قیادت میں ہوائی جہازگراؤنڈتک ریلی نکالی گئی طلباء نے دہشت گردی کے خلاف بینرزوکتبے اٹھارکھے تھے ہوائی جہازگراؤنڈمیں منعقدہ تقریب میں سابق سینئروزیرملک محمدنواز،ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید،ایس پی چوہدری امین،اسسٹنٹ کمشنرساجدحسین،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل عبدالقیوم قمر،میئرچوہدی الیاس،پولیٹکل کوآرڈنیٹرنصیرراٹھور،کرنل رزاق،کیپٹن احسان ،چیئرمین کے ڈی اے چوہدری ریاض،ڈی ایچ او ڈاکٹرتسلیم احمد،سابق چیئرمین خورشیداحمدقادری، صدرپریس کلب شاہنوازبٹ،ایس ای طفیل گورسی،ایکسین ذیشان ممتاز،ڈی ایس پیز چوہدری عنصرعلی،ایکسین فضل کریم،شاہدملک،راجہ بشیر،صحافیوں طارق لون،ماجدشفیع،کاشف شبیر سمیت آرمی ،سول آفیسران،سول سوسائٹی کے ممبران،طلباء،اساتذہ اورالزاہداکیڈمی کے طلباء کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں یادگارپربریگیڈیرمحمدطفیل،سابق سینئروزیرملک محمدنواز،ڈپٹی کمشنر،ایس پی ،ودیگرافسران ،طلباء وشہریوں نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں تقریب میں طلباء نے دہشت گردی کے خلاف ٹیبلوزپیش کیے اورقومی ترانہ بھی پیش کیاگیاتقریب سے طحہ اسماعیل،حمزہ صابرسٹیج سیکرٹریز،علی زین،عائشہ امجد،میمونہ طفیل،سیف علی ودیگرنے خطاب کیاسکول کے طلباء علی نواز،محمدعابدچغتائی، ساجدحسین،سعدطاہرسمیت دیگرنے بھی خاکے پیش کئے بریگیڈیئرمحمدطفیل ودیگرطلباء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلام کاقلع اورپہلی واحداسلامی قوت ہے جودشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے ہمیں دشمنوں کے عزائم کوخاک میں ملاناہوگا اوراس ملک کے چپے چپے کادفاع کرناہوگا انہوں نے کہاکہ آج دہشت گردناکام ہوچکے ہیںآ پریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ چل رہاہے اوروہ دن دورنہیں جب ملک کے اندرامن اورخوشحالی کادورہوگاانہوں نے کہاکہ پاک فوج اورپولیس کے جوانوںآ رمی پبلک سکول سمیت دیگرتعلیمی اداروں کے دہشت گردی میں شہیدہونے والے معصوم طلباء اوردیگرقائدین وشہریوں کی شہادتیں رنگ لائینگی بزدل دہشت گردوں کوکسی بھی جگہ ٹھکانہ نہیں ملے گاانہوں نے کہاکہ ساری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورپاک فوج دہشت گردوں کاقلع قمع کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی،بریگیڈرمحمدطفیل نے آرمی پبلک سکول کے بچوں کے لیے بیس ہزارجبکہ پرائیویٹ سکول الزاہداکیڈمی کے بچوں کے لیے دس ہزارروپے کااعلان بھی کیاتقریب میں بچوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیاطلباء نے اس عزم کااظہارکیاکہ ہم دشمن کے عزائم خاک میں ملادینگے۔

دریں اثناء آرمی پبلک سکول پشاورکے سانحہ کی پہلی برسی کے موقع پربوائزڈگری کالج کے پرنسپل راجہ محمدصدیق کی صدارت میں تقریب منعقدہوئی جس سے پروفیسرملک مشتاق،پروفیسربابرڈار،پروفیسرایوب ملک،پروفیسروسیم، پروفیسرذکریابٹ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کاا س ملک سے خاتمہ ہوگااورشہداء کی قربانیاں رنگ لائینگی سانحہ پشاور کی پہلی برسی کے موقع پرکھوئیرٹہ،آرمی پبلک سکول نکیال جبکہ ضلع کے دیگرسرکاری وپراؤیٹ سکولوں میں بھی تقریبات کاانعقادکیاگیا۔