نفرت اورعصبیت کی فضاء نے ملک کے اندردہشت گردی کوفروغ دیا‘وزیر ماحولیات

بدھ 16 دسمبر 2015 15:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء)آزادکشمیرکی وزیرماحولیات شازیہ اکبرنے کہاہے کہ سانحہ پشاورنے ساری قوم کوہلاکررکھ دیاتھاجس دن بزدل دہشت گردوں نے معصوم پھول اورکلیوں کومسخ کرڈالااورپورے ملک کولہورنگ کردیانفرت اورعصبیت کی فضاء نے ملک کے اندردہشت گردی کوفروغ دیاآج ضرورت اس بات کی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کومدنظررکھتے ہوئے ہم متحدومنظم ہوکرپاک فوج کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ ہوہماری قائدمحترمہ بے نظیربھٹوشہیدبھی اسی ماہ دسمبرکی 27تاریخ کوشہیدہوئیں تھیں پشاورسکول کے معصوم بچے بھی دسمبرکی16تاریخ کوشہیدہوئے دہشت گردوں نے ہمارے فوجی آفیسران ،پولیس آفیسران،پاک فوج وپولیس کے جوانوں سمیت طلباء اورمعصوم شہریوں کوشہید کیا عبادت گاہوں،مساجداورامام بارگاہوں کے اندردھماکے کروائے بزدل اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے آج وہ بلوں کے اندرچھپ رہے ہیں پوری قوم ان کاتعاقب کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول میں منعقدہ سانحہ پشاورکے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل مطلوب حیدری،صدر معلم چوہدری عبدالکریم،اساتذہ حمیدزیدی سٹیج سیکرٹری،وقارچغتائی،آفتاب احمد،ثاقب صدیق، ایازعزیز،یاسرنسیم،عثمان قریشی،اویس احمد، سعیداحمد،نعمان،فیصل عباس، ثقلین گیلانی ودیگرنے بھی خطاب کیاوزیرحکومت نے کہاکہ اس وقت دہشت گردی کے خلاف ساری قوم متحدہوکرآگے بڑھ رہی ہے لازوال قربانیوں کے باعث آج ملک کے اندرامن بحال ہورہاہے اوروہ وقت دورنہیں جب ملک میں مکمل امن بحال ہوگا انہوں نے کہاکہ ساری قوم کومتحدومنظم ہوکردشمنوں کے عزائم خاک میں ملاناہونگے پاکستان قائم رہنے کے لیے بناہے اورانشاء اللہ تاقیامت قائم ودائم رہے گا۔