ہفتہ صفائی مہم کوٹلی میں پوری آب وتاب کے ساتھ جاری

بدھ 16 دسمبر 2015 15:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء)میونسپل کارپوریشن کی زیرنگرانی وزارت ماحولیات کے زیراہتمام شروع کی گئی ہفتہ صفائی مہم کوٹلی میں پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے میئرچوہدری محمدالیاس اورکارپوریشن کادیگرعملہ صفائی مہم کی نگرانی کررہاہے کوٹلی سٹی کومختلف زونزمیں تقسیم کرکے عیدمیلادالنبی ﷺ سے قبل صاف ستھراکردیاجائے گاکوٹلی شہرکی گلیوں،محلوں،بازاروں اورسڑکوں سے گندگی کے ڈھیراٹھانے کے ساتھ ساتھ نالیوں اورنالوں کوکھولاجائے گاشہریوں میں شعوراجاگرکرنے کے لیے مہم بھی ساتھ ساتھ چلائی جائیگی تاکہ شہری اپناکوڑاکرکٹ گلیوں میں نہ پھینکیں بلکہ بیگزمیں ڈال کرکنارے رکھ دیں جنہیں کارپوریشن کاسینٹری عملہ اٹھاکرلے جائے گامیونسپل کارپوریشن کاسینٹری سٹاف دن رات صفائی ستھرائی مہم میں لگاہواہے میئرچوہدری محمدالیاس،چیف آفیسرچوہدری محمداسحاق،مجسٹریٹ راشد،سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی،حاجی عدالت،شیخ مہربان ودیگرصفائی مہم کے سلسلہ میں مختلف علاقوں کادورہ کررہے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیرماحولیات شازیہ اکبرنے ہفتہ صفائی مہم کابھرپوراندازسے افتتاح کیاتھامیئرمحمدالیاس نے تاجروں،شہریوں،سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم کے سلسلہ میں کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں یہ ہفتہ صفائی مہم اس لئے بھی اہم ہے کہ 24دسمبرکونبی آخرالزمان حضرت محمدﷺ کایوم ولادت ہے اورجشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالہ سے صفائی مہم میں ہرشخص کواپناحصہ ڈال کرعاشق رسول ﷺ کاثبوت فراہم کرناچاہیے۔