متاثرین ٹھوٹھہ ولنگرپورہ سٹیلائیٹ ٹاؤنز کے ساتھ حکومتی وعدے وفانہ ہو سکے

جمعرات 17 دسمبر 2015 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء)متاثرین ٹھوٹھہ ولنگرپورہ سٹیلائیٹ ٹاؤنز کے ساتھ حکومتی وعدے وفانہ ہو سکے۔کابینہ منظوری کے باوجود متاثرین کو حقوق فراہمی میں بیوروکریسی رکاؤٹ بن گئی۔تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی نے متاثرین کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تحریک تحفظ جہلم ویلی کے صدر سید تبریز کاظمی،سیکرٹری جرنل عمر اعوان،صدر خواتین ونگ بشرٰی تبسم ضلعی صدر راجہ نوید بلال گیلانی،ناصر اعوان ودیگر نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی متاثرین ٹھوٹھہ ولنگرپورہ سٹیلائیٹ ٹاؤنز کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

کابینہ منظوری کے باوجود بیورو کریسی کی رکاؤٹیں ناقابل قبول نہیں۔بیورو کریسی اپنا رویہ درست کرے ورنہ متاثرین کو ان کا حق دیا جائے جائے۔اگر متاثرین کے حقوق پر کسی نے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی تو تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی متاثرین کے شانہ بشانہ ہو گی اور متاثرین کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے متاثرین کو ان کے حقوق دلا کر دم لے گی۔