مظفرآباد‘ذوالفقار عباسی کا الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

جمعہ 18 دسمبر 2015 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)جائنٹ صدر جموں و کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ذولفقار عباسی کے ترجمان نے چند افراد کی جانب سے اخبارات میں لگائے گئے گمرہ گن الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوے ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ذولفقار عباسی آزادکشمیر کے سینئر بزنس مین ہیں اور طویل عرصہ سے کاروباری طبقات کی مختلف فورمز پر نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

ذاتی مفادات کی خاطر ان کی شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلا ف قانونی کاروائی کے لیے سینئر وکلاء سے قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جو جلدہتک عزت کا باقاعدہ کیس عدالت میں دائر کرینگے۔

(جاری ہے)

چھوٹی خبریں دینے والے اور اخبارات اور سوشل میڈیا کو منفی اور مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کو عدالتی کٹہرے میں لایاجائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتیات پر اتر آے ہیں جن کے خلاف کاروائی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس حوالے سے تمام ذرائع بروے کار لائے جائیں گے ۔خبر سے ذولفقار عباسی ان کے خاندان اور آر پار جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران وعہدے داران کو دکھ پہنچا ہے انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ ایسے بیانات کو شائع کرنے سے پرہیز کریں جس کی وجہ سے کسی کی شہرت و عزت نفس کو نقصان پہنچے ۔