صدرجموں کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ذوالفقار عباسی کیخلاف عدم اعتماد سے اظہارلاعلمی

جمعہ 18 دسمبر 2015 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)جموں کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر وائی وی شرما کی جانب سے جار ی کردہ بیان میں آزادکشمیر کے چند تاجروں کی جانب سے جائنٹ چیمبر کے آزادکشمیر کے صدر ذولفقار عباسی کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوے کہا گیا کہ چیمبر کا ایک آئین ہے جس کے تحت چالیس رکنی ایگزیکٹو کونسل ہے جو جائنٹ چیمبر کے عہدیداران کا انتخاب کرتی ہے جو اس وقت جائنٹ چیمبر کے سالانہ اجلاس کے لیے دبئی میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعجاز احمد میر ،راشد میر ،پرویز ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر ولید رسول و دیگر کا جائنٹ چیمبر سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ چیمبر میں سرینگر،جموں ،آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندے موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو دنوں سے آر پار کے جائنٹ چیمبر آف کامرس کے عہدے داران دبئی میں موجود ہیں جہاں چیمبر کا اجلاس ہو رہا ہے ۔ چند تاجروں کو یہ اختیار نہیں دیا جاسکتا کہ وہ جائنٹ چیمبر آف کامرس کے معاملات پر فیصلہ کریں ۔ہماری تنظیم میں فیصلوں کا طریقہ کار موجود ہے یہ واحد تنظیم ہے جس میں کشمیر کے سارے حصوں کے پیشہ ور تاجروں کی بھرپور نمائندگی موجود ہے اور جموں کشمیر اور آزادکشمیر کے تمام چیمبرز اس کے ممبرز ہیں۔